19.1.09

حماس کی فتح؟؟

یہ حماس کو کس فتح پر مبارک بادیں دی جا رہی ہیں؟ کوئی ہمیں بھی اس فتح کی تفاصیل سے آگاہ کرے۔

4 تبصرہ جات:

Anonymous Anonymous رقم طراز ہیں...

میں تو یہ بھی آپ سے ہی سُنا ہے

5:19 PM  
Blogger حدیدی رقم طراز ہیں...

بشکریہ روزنامہ جنگ، 19 جنوری 2008

تہران . . . ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے اسرائیل کے ساتھ جنگ میں فتح پر حماس کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کامیابی کی ابتدا ہوگئی ہے اور یہی ثابت قدمی مکمل فتح کا ذریعہ بنے گی۔ایران کی خبر رساں ایجنسی کے مطا بق ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے حماس کو اسرائیل کے خلاف جنگ میں فتح پر مبارکباد دی ہے ۔ احمدی نژاد نے حماس کے چیف خالد مشعل سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ حماس کی فتح کی ابتدا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسلم ممالک کو اسرائیل کے خلاف متحد ہو جاناچا ہیے اور اس پر زور دینا چا ہیے کہ وہ مکمل طور پر غزہ سے نکل جا ئے ۔ حماس کے سینئر لیڈر اسماعیل ہانیہ کے مطا بق اسرئیل کے خلاف جنگ میں فتح حماس کی ہوئی ہے ۔ حماس کے جلاوطن رہنما خالد مشعل کے ساتھ ٹیلے فون پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ مسلمان ملکوں کو صیہونی ریاست پر علاقے سے مکمل طور پر نکل جانے ،کراسنگ کھولنے کے لئے دباؤ ڈالنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت اور اس کی مصنوعات اور اسرائیل کی حمایت کر نے والوں کا بائیکاٹ کیا جانا چاہیے۔اسرائیلی فوج نے 23 روز کی بد ترین جارحیت کے بعد غزہ سے جانا شروع کر دیا ہے۔حماس کے سینئر رہنما اسمٰعیل ہانیہ نے کہا کہ اسرائیل کے خلادف جنگ میں عظیم فتح ہوئی ہے۔ ایران حماس کا سرگرم اور پر جوش حامی ہے۔

9:59 PM  
Anonymous Anonymous رقم طراز ہیں...

Hamas declares victory in Gaza claiming it lost only 48 fightersM

http://www.telegraph.co.uk/news/worldnews/middleeast/israel/4288511/Hamas-declares-victory-in-Gaza-claiming-it-lost-only-48-fighters.html

10:39 PM  
Anonymous Anonymous رقم طراز ہیں...

غزہ پر اسرائیلی حملہ بھیڑوں پر مست ہاتھوں کا حملہ قرار دیا جا سکتا ہے ۔ مجھے ایرانی صدر کی مبارکباد کا مطلب یہ لگتا ہے غزہ مکمل تباہ نہیں ہوا

8:42 AM  

Post a Comment

<< Home