22.10.08

منتخب حکومت کے خلاف ایجنسیوں کے مذموم ہتھکنڈے

پاکستان میں بجلی کی فراہمی کو بار بار معطل کر کے عوام کو جس طرح ایک منتخب حکومت کے خلاف مشتعل کیا جارہا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جاۓ وہ کم ہے۔ دوسری طرف اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ اس حکومت کو اسقدر جلدی اس ناکامی تک پہنچانے میں آصف زرداری کی آزاد عدلیہ کی مخالفت اور پے در پے وعدہ خلافیوں کا بہت عمل دخل ہے۔

پیپلز پارٹی کی حکومت ایجنسیوں (اور ہمارے خیال میں فوج بھی) کی آنکھوں میں بہت بری طرح سے کھٹک رہی ہے۔ ہر روز بلا ناغہ پورے ملک میں متعدد بجلی گھروں کو خراب کر کے عوام کو جس طرح سے جنونیت کی حد تک پہنچایا جا رہا ہے یہ سب کسی منصوبہ بندی کے بغیر ہونا بہت مشکل ہے۔

بدقسمتی سے جمہوری حکومت نے اول روز سے عوام دشمن پالیسیاں اختیار کی ہوئی ہیں اور وہ اپنے (نسبتا‏) اصول پسند دوستوں سے بھی محروم ہو چکی ہے۔ اس لئے اس مشکل گھڑی میں کوئی بھی اس کا ساتھ دینے کے لئے موجود نہیں ہے۔

1 تبصرہ جات:

Anonymous Anonymous رقم طراز ہیں...

آپ کے مطابق یہ سب حکومت نہیں کر رہی
تو جو حکومت بجلی کی آمد جامد کنٹرول نہیں کر سکتی ملک کو کیسے کنٹرول کرے گی
غلطی معاف پر کہیں آپ جیالے تو نہیں؟

9:34 AM  

Post a Comment

<< Home