19.1.09

حماس کی فتح؟؟

یہ حماس کو کس فتح پر مبارک بادیں دی جا رہی ہیں؟ کوئی ہمیں بھی اس فتح کی تفاصیل سے آگاہ کرے۔

18.1.09

شہباز شریف صاحب نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا

گوجرانوالہ میں زیرحراست ملزم ننھو گورایا ساتھیوں سمیت فرارکی کوشش کے دو ران مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا

گجرانوالہ . . . .. . . گجرانوالہ میں زیرحراست ملزم ننھو گورایا ساتھیوں سمیت فرارکی کوشش کے دو ران مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ملزم اوراس کے ساتھیوں کی لاشیں پولیس وین میں گھمائی جارہی ہیں ۔اس دوران شہریوں کی جانب سے پولیس پر پھول بھی نچھاور کئے گئے ۔پولیس کے مطابق ملزم ننھو گورایا کو تین روز قبل ملائیشیا کے ایک جزیرہ سے گرفتار کرکے پاکستان پہنچایاگیاتھا۔ جس کے بعد مقامی عدالت سے چھ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے ملزم کی تھانہ صدر گجرانوالہ میں تفتیش جاری تھی۔ہفتہ اور اتوارکی درمیانی شب جب ملزم کی نشاندہی پر پولیس مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے روانہ ہوئی تو تھانہ صدر کے علاقہ نوشہرہ سانسی میں ننھو گورایہ نے منظور اور طاہرسمیت فرار کی کوشش کی جس پرپولیس کی فائرنگ سے تینوں ملزمان مارے گئے۔پنجاب پولیس نے ملزم ننھو گرایا کے سر کی قیمت20 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ ڈی آئی جی گجرانوالہ ذوالفقار چیمہ نے جیونیوز کوبتایا کہ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا تھا کہ ایک سابق ایم پی اے اور چار ناظمین سمیت بیس افراد بھتہ وصولی میں اس کے ساتھ تھے، انہوں نے کہا کہ ملزم نے کچھ اہم شخصیات کی جانب سے پشت پناہی کا بھی اعتراف کیا تھا جن کے نام بہت جلد منظر عام پر لائے جائیں گے۔ہلاک ہونے والے ملزم ننھو گورایااور اس کے دو ساتھیوں کی لاشیں گجرانوالہ شہر میں پولیس وین میں گھمائی جارہی ہیں اور لاؤڈ اسپیکر کے زریعے ملزم کے مارے جانے کے اعلانات کئے گئے ۔ اس موقع پر شہریوں کی جانب سے پولیس پر پھول بھی نچھاور کئے گئے ۔

بشکریہ روزنامہ جنگ، 18 جنوری 2009