29.11.08

پاکستانیوں کے لئے پیغام نصیحت

مشرف نے جس طرح چن چن کر بدنام ترین سیاست دانوں کو اپنے حلقۂ احباب میں شامل کیا، اعلی عدلیہ کے ایماندار ترین ججوں کو برطرف کیا، جس طرح پیپلز پارٹی کی حکومت نے چن کر بدنام ترین لوگوں کو اعلی عہدوں پر فائز کیا ہے، اور اب جس طرح یہ حکومت غیرآئینی چیف جسٹس ڈوگر کی مستقبل قریب میں ریٹائرمنٹ کے بعد ہر اس جج کو چیف جسٹس بننے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے جس نے مشرف کے غیر آئینی حکم کو ماننے سے انکار کیا تھا، ان سب باتوں سے پاکستانی فوج، مشرف، زرداری، نا اہل عدلیہ، نا اہل اور کرپٹ افسر شاہی اور کرپٹ سیاستدان، پاکستان کے عوام کو بار بار ایک ہی پیغام دے رہے ہیں کہ:

اس ملک میں ایماندار اور قابل لوگوں کے لئے ترقی کے تمام رستے ہر عہد حکومت میں ہمیشہ ہمیش کے لئے بند ہیں۔ پاکستان کو صرف گندے، نااہل، اور کرپشن میں لتھڑے ہوئے فوجیوں، سیاستدانوں، ججوں، افسروں اور صحافیوں کی ضرورت ہے۔