20.6.08

"بلا مقابلہ منتخب" جمہوریت

یہ ہے ہماری جمہوریت:

شہباز شریف بلا مقابلہ منتخب
حمزہ شہباز بلا مقابلہ منتخب
آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور بلا مقابلہ منتخب
یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی بلا مقابلہ منتخب

عوام کی کیا مجال کہ ان وقت کے خداؤں کے مقابلے کا سوچ بھی سکے۔ یہ لوگ اتنی بے عزتی برداشت نہیں کر سکتے کہ یہ عوام کے کسی عام آدمی سے مقابلہ لڑ کر پارلیمنٹ پہنچے ہیں۔ ہماری نام نہاد جمہوریت میں دھونس، لالچ، اور دباؤ سے حاصل کی گئی بلامقابلہ کامیابی پر پارلیمنٹ میں فخر سے کہا جاتا ہے کہ کسی نے مجھ سے مقابلہ کرنے کی جرات ہی نہیں کی۔ سب ڈر کر دستبردار ہو گئے۔