17.5.07

مشرف حکومت کے مظالم کی فہرست

اردو محفل کی ایک پوسٹ پر یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ مشرف حکومت کے ظلم اور جبر پر مبنی کارناموں کی ایک فہرست تیار کی جائے۔ ہم اپنے بلاگ کو اس مقصد کیلئے پیش کرتے ہیں اور آپ لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ اس کام میں ہمارا ہاتھ بٹائیں۔ پہلے قدم کے طور پر ہم اردو محفل کی مذکورہ پوسٹ میں پیش کئے گئے مظالم کو یہاں درج کرتے ہیں۔ ہم اس میں ڈاکٹر عبدالقدیر کا معاملہ بھی شامل کرنا چاہیں گے۔ جیسے جیسے آپ حضرات ہمیں یہ معلومات مہیا کریں گے ویسے ویسے ہم اس فہرست کو اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے۔ ہمارے خیال میں چونکہ ان تمام مظالم کی بنیاد جنرل پرویز مشرف کا اقتدار پر غاصبانہ قبضہ ہے، اسلئے اس جرم کو ہم سب سے پہلے لکھتے ہیں۔

جنرل پرویز مشرف و دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم

1. پاکستان کے اقتدار پر غاصبانہ قبضہ
2. مختار بی بی کی عصمت دری کی پردہ پوشی
3. ڈاکٹر شازیہ خالد کی عصمت دری کے فوجی مجرم کو تحفظ
4. اکبر خان بگتی کا وحشیانہ قتل
5. سینکڑوں پاکستانیوں کو خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے حبس بے جا میں رکھنا
6. اوکاڑہ فارم کے مزارعین کا فوج کے ہاتھوں استحصال
7. وانا اور باجوڑ میں پاکستانیوں کا قتل عام
8. پاکستانی فوج کے چند کرپٹ افسروں کو بچانے کیلئے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بے حرمتی، حراست اور ذہنی تشدد
9. منافع بخش سرکاری اداروں کی غیرملکیوں کے ہاتھوں میں فروخت
10. پاکستانیوں اور مسلمانوں کو امریکہ کے ہاتھوں بیچ کر ذاتی اکاؤنٹوں میں رقوم کا حصول
11. کشمیر کے زلزلے کی مد میں دی گئی امداد کی غیر شفاف تقسیم
12. مختلف شہروں میں ڈیفینس ہاؤسنگ سوسائیٹیاں بنا کرکرپٹ فوجی افسروں پر نوازشات
13. ۲۸۵ حاضر اور ریٹائرڈ فوجیوں کو سول محکموں کی سربراہی سے نوازنا
14. قرض نادہندگان اور جرا‏ئم پیشہ افراد کو سیاسی عہدوں کی رشوت
15. چیف جسٹس پاکستان افتخار چوہدری کے خلاف غیر آئینی ریفرنس اور ریاستی طاقت کا غیر قانونی اور جابرانہ استعمال
16. سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار حماد رضا کا قتل
17۔ 12 مئی کو ایم کیو ایم کی مدد سے کراچی میں بے گناہ افراد کے خون کی ہولی
18۔ جامعہ حفصہ میں سینکڑوں بے گناہ طلبا و طالبات کو زندہ جلا دینا۔
19۔ قبائلی علاقہ میں بے گناہ قبائلیوں کا فضائی حملوں میں قتل عام
20۔ پاک فوج کے اپنے ہی پاکستانی شہریوں پر ظلم و ستم کے ذریعے فوج کی عام عوام کی نظروں میں رسوائی اور بے قدری۔

(آخری اپ ڈیٹ بتاریخ 4 ستمبر 2007)

4 تبصرہ جات:

Blogger Unknown رقم طراز ہیں...

نجی ادارے غیرملکیوں کے ہاتھوں بیچنے کا کیس
پاکستانیوں اور مسلمانوں کو بیچ کر انعام کا دعوی کرنے کا کیس
کشمیر کے زلزلے میں مال بنانے کا کیس
فوج کو پراپرٹی ڈیلرشپ میں منتقل کرنے کا کیس
۲۸۵ حاضر اور ریٹائرڈ فوجیوں کو سول محکموں کا سربراہ بنانے کا کیس
قرض نادہندگان کو وزیر بنا کر شیلٹر مہیا کرنے کا کیس
چیف جسٹس کو چھٹی پر گھر بہیجنے کا کیس
سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار حماد رضا کے قتل کا کیس
غیرملکی دوروں پر بےانتہا قومی دولت لٹانے کا کیس
مہنگائی کرکے غریبوں کو خودکشیوں پر مجبور کرنے کا کیس
بجلی کی پلاننگ میں سستی دکھا کر لوڈشیڈنگ کا کیس

بقول آپ کے فہرست لمبی ہے اور باقی کا کام ہم دوسرے ساتھیوں پر چھوڑتے ہیں۔

4:58 PM  
Blogger حدیدی رقم طراز ہیں...

بہت شکریہ محترم۔ میں نے آپ کی دی ہوئی فہرست شامل کر لی ہے۔

6:09 PM  
Anonymous Anonymous رقم طراز ہیں...

مشرف کا سب سے بڑا جرم تو یہ تھا کہ اس نے پاکستان کے اس دنیا کے نقشے پر موجودگی کی سب سے بڑی وجہ کی ہی نفی کر دی، اور جس دن اس نے سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگایا تھا، میں نے اسی دن سمجھ لیا تھا کہ اب خیر نہیں ہے۔ پاکستان دو قومی نظریے کے تحت بنا تھا اور اس سے قطع نظر کہ یہ وجہ ٹھیک تھی یا نہیں، یہ نظریہ پاکستان کی بقا کے لیے ناگزیر تھا اور ہے۔ جب آپ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگاتے ہیں تو خطے میں ایک علیحدہ ملک کی ضرورت ہی باقی نہیں رہ جاتی۔ یہ نعرہ پاکستان کی بنیاد پر لگائی جانی والی سب سے کاری ضرب تھی۔

8:50 PM  
Anonymous Anonymous رقم طراز ہیں...

اس میں دو اور بہت بڑے کیس شامل کر لیجئے

جامعہ حفصہ میں سینکڑوں بے گناہ طالبات کو زندہ جلانے کا کیس

قبائلی علاقہ میں بے گناہ قبائلیوں کو آئے دن بم برسا کر مارنے کا کیس

12:22 PM  

Post a Comment

<< Home