6.5.07

پاک ڈیف فورم کی تحاریر میں سے ایک اقتباس

پاکستان کی مسلح افواج سے متعلقہ ایک غیر سرکاری ویب سائٹ، پاکڈیف فورم، کے ایک سینئیر ممبر کی سوچ:

Farooq Join Date: Nov 2001 Posts: 213

Re: Misc. Political News & Views - II


Maybe if the mullah brigade got in power what would these donkey lawyers do then. Who would care a hoot about them, especially if they all got replaced by Qazi's. The judiciary is just as corrupt as the politicians. Musharraf is showing great restraint, if it was me I would give the police a free hand and do a lathi charge and knock some sense into them.

All this nonsense for once conceited ass of a CJ.

I see the hands of the ppp behind all of this mobilisation, so that BB can get a better DEAL from Musharraf. Once she gets the deal, you will see how all this nonsense dies down as quickly as it started.


ترجمہ: اگر ملا حکومت میں آگئے تو یہ گدھے وکیل کیا کریں گے۔ اگر ملاؤں نے ان کی جگہ قاضی لگا دئیے تو ان کی پروا کس کو ہو گی۔ سیاستدانوں کی طرح عدلیہ بھی بالکل کرپٹ ہے۔ مشرف تو بہت برداشت سے کام لے رہے ہیں۔ اگر میں ان کی جگہ ہوتا تو پولیس کو کھلی چھوٹ دے دیتا اور لاٹھی چارج کے ذریعے ان کی عقل ٹھکانے لگا دیتا۔
ایک گھٹیا خودغرض چیف جسٹس کیلئے اتنی بکواس!
اس ساری عوامی تحریک کے پیچھے مجھے تو پی پی پی کا ہاتھ نظر آتا ہے تاکہ بی بی مشرف سے بہتر ڈیل کر سکے۔ جب اسکی حکومت سے ڈیل ہو جائے گی تو تم سب دیکھنا کہ یہ بکواس جیسے شروع ہوئی ہے اتنی جلدی ہی ختم ہو جائے گی۔

اسی دھاگے میں تقریبا تمام دوسرے لکھنے والوں کے عوام اور جمہوریت مخالف خیالات بھی ضرور پڑھئیے۔ ان سب لوگوں کے مراسلات سے آپ کو ان کی ذہنی سطح بخوبی سمجھ آ جائے گی جس میں عوام اور قانون کی بالادستی، جمہوریت، انصاف، اور برابری جیسی اقدار کی جگہ شخصی حکمرانی، مارشلائی ذہنیت، برتری اور عام عوام کیلئے تحقیر جیسے خیالات کا غلبہ ہے۔ یہ ہیں عام سپاہی کو اردلی اور بیٹ مین بنا کر ذاتی خدمات لینے والے سورما۔ پاکستانی فوج کے ان نوآبادیاتی نظام میں ڈھلے ہوئے دماغوں کو اچھی طرح پہچان لیجئیے۔

ہمیں سمجھ آ جانی چاہئیے کہ عزت ماب چیف جسٹس صاحب کا موقف کیا ہے اور مشرف صاحب اور ان کے قبیلے کو اس پر کیوں اعتراض ہے۔

0 تبصرہ جات:

Post a Comment

<< Home