31.10.06

شرم تم کو مگر نہیں آتی!

پاکستانی حدود میں واقع مدرسہ ضیاءالعلوم پر امریکی بمباری کے نتیجے میں 83 معصوم افراد شہید کر دئیے گئے۔ پاکستانی حکام کے مطابق یہ کاروائی پاکستانی فوج نے خود کی۔ جبکہ امریکی ٹی وی ABC کے مطابق یہ کاروائی امریکی فوج نے کی اور یہ کہ پاکستانی فوج نے انہیں بتایا ہے کہ یہ کاروائی امریکہ نے کی ہے۔


ABC News has learned the raid was launched after U.S. intelligence received tips and examined Predator reconnaissance indicating that al Qaeda's No. 2 man may have been staying at the school, which is located in the Bajaur region near the village that is thought to be al Qaeda's winter headquarters.

Despite earlier reports that the missiles had been launched by Pakistani military helicopters, Pakistani intelligence sources now tell ABC News that the missiles were fired from a U.S. Predator drone plane.


پاکستانی فوج کے ترجمان شوکت سلطان سے جب پوچھا گیا کہ کیہ یہ کاروائی امریکہ نے کی ہے تو انہوں نے اس کا واضح انکار کرنے سے گریز کیا۔ اور یہ راگ الاپتے رہے کہ تمام resources ہمارے کنٹرول میں تھے وغیرہ وغیرہ۔ (بشکریہ نوائے وقت 31 اکتوبر)
یہ بات اب اظہر من الشمس ہے کہ یہ کاروائی امریکی فوج نے بغیر پائلٹ والے طیاروں کی مدد سے کی اور بعد میں پاکستان نے اپنے گن شپ ہیلی کاپٹر بھیج کر یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ ان معصوموں کا قتل عام افواج پاکستان کا کارنامہ ہے۔
پاکستان پر قابض یہ بزدل اور ایمان فروش پاکستان کا دفاع کرنے کے دعوے کرنے سے بھی نہیں شرماتے۔

25.10.06

آغاز

اس بلاگ کے ذریعے پاکستانی عوام کو خواب خرگوش سے جگایا جائے گا اور پاکستان کے حکمران طبقے کو آئینہ دکھانے کی کوشش کی جائے گی۔